بھارتی سینئر اداکارہ، ڈریم گرل ہیما مالنی نے اپنی بیٹی، سابقہ اداکارہ ایشا دیول اور داماد بھرت تختانی میں طلاق پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
سینئر، معروف بھارتی اداکار دھرمیندر کی اہلیہ ہیما مالنی نے بیٹی اور داماد کے طلاق کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ہیما مالنی کے خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ ایشا دیول اور بھرت تختانی کی طلاق نے خاندان میں کسی کو بھی حیران نہیں کیا ہے۔
سینئر اداکارہ کے خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ ایشا دیول اور بھرت تختانی میں طلاق کچھ عرصہ قبل ہی ہو گئی تھی، یہ جوڑی اپنی طلاق کا اعلان کرنے کے لیے مناسب وقت کا انتظار کر رہی تھی۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایشا دیول طلاق کے بعد اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے دعوے کے مطابق ہیما مالنی نے بیٹی کے طلاق کے فیصلے کی بھرپور حمایت تو کی ہے مگر اس موضوع پر میڈیا سے بات کرنے سے کترا رہی ہیں، ہیما مالنی اپنی بیٹی کی نجی زندگی میں مداخلت بھی نہیں کرنا چاہتیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایشا اور اُن کے سابق شوہر بھرت تختانی نے ایک مشترکہ بیان میں اپنی طلاق کا اعلان کیا تھا۔
اس بیان میں ایشا اور بھرت کا کہنا تھا کہ ہم دونوں نے باہمی طور پر خوش اسلوبی کے ساتھ الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ ایشا دیول اور بھرت تختانی کی 2012ء میں شادی ہوئی تھی اور ان کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔