بالی ووڈ کنگ، شاہ رُخ خان کی نئی فلم ’ڈنکی‘ کو نیٹ فلکس پر بھی ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد پاکستانی مداح بھی اب اپنے پسندیدہ ہیرو کی یہ فلم باآسانی دیکھ سکیں گے۔
فلمیں کون نہیں پسند کرتا، فلم ’جوان‘ کے اداکار شاہ رخ کے پرستاروں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اب اُن کی نئی فلم ’ڈنکی‘ نیٹ فلکس کے ذریعے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھی دیکھی جا سکے گی۔
فلم ’ڈنکی‘ سے متعلق نیٹ فلکس انڈیا کی جانب سے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر شاہ رخ خان کی فلم کا پوسٹر شیئر کیا گیا ہے۔
اس پوسٹر کے کیپشن میں نیٹ فلکس نے اعلان کیا ہے کہ تیاری پکڑ لو، شاہ رخ خان پوری دنیا میں ڈنکی مارنے آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایشیا سمیت یورپین ممالک میں بھی میگا اسٹار کے طور پر پہچانے جانے والے اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ گزشتہ سال 2023ء کی 21 دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی۔
اس فلم کے ہدایتکار راج کمار ہیرانی ہیں جبکہ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔
فلم ’ڈنکی‘ میں شاہ رخ خان کے علاوہ اداکارہ تاپسی پنو، اداکار وِکی کوشل اور بومن ایرانی بھی اہم کرداروں میں دیکھے جا سکے گیں۔