پاکستانی خوبرو اداکارہ غنیٰ علی کے شوہر نے ویلنٹائن ڈے کا تحفہ مانگنے پر انہیں لا جواب کردیا۔
اداکارہ غنیٰ علی نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر مداحوں سے شکوہ کیا ہے کہ اُن کے شوہر نے اُنہیں اس بار ویلنٹائن ڈے کا تحفہ نہیں دیا۔
غنیٰ علی نے وجہ بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ اُن کے شوہر کا کہنا ہے وہ ایسے دنوں کو نہیں مانتے اور نہ ہی اسلام میں ایسے کسی دن کا تصور ہے۔
غنیٰ علی نے اپنے فالوورز کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ بتائیں اب اس پر میرا کیا جواب ہونا چاہیے ؟
غنیٰ علی کو اُن کے پرسنل میسجز (ڈی ایم) میں اس مسئلے سے متعلق کیا مشورے موصول ہوئے اس کے بارے میں تو کچھ نہیں کہا جا سکتا مگر ہاں! البتہ اس بار متعدد پاکستانی شوبز ستاروں نے ویلنٹائن ڈے کو باقاعدہ طور پر نہیں منایا۔