بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون انگلینڈ کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ میچ سے دستبردار ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روی چندرن ایشون کو اپنی شدید علیل والدہ کی عیادت کے لیے ٹیسٹ میچ چھوڑنا پڑا۔
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ راجکوٹ میں جاری ہے جہاں روی چندرن ایشون نے دوسرے روز ٹیسٹ کرکٹ میں 500 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔
رپورٹس کے مطابق روی چندرن ایشون جمعہ کی رات راجکوٹ سے چنائی روانہ ہوئے۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی اس سے قبل نجی وجوہات کی بنیاد پر پوری سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔