بھارتی رئیلٹی شو بگ باس 17 کی کنٹیسٹنٹ ایشا مالویہ نے پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے سے متعلق خواہش کا اظہار کیا ہے ۔
ایشا مالویہ کے ایک انٹرویو سے مختصر سا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
اس کلپ میں ایشا مالویہ کا کہنا ہے کہ اُنہیں اگر پاکستانی ڈراموں سے آفر آتی ہے تو وہ ضرور قبول کریں گی۔
شو کے میزبان نے ایشا مالویہ سے پوچھا کہ اگر آپ کو پاکستان سے ہینڈسم مسلمان ہیرو کے مدِ مقابل ڈرامہ سیریل کی آفر آئے تو کیا آپ وہ آفر قبول کریں گی؟ اگر ڈرامے کی شوٹنگ دبئی میں ہو اور معاوضہ وغیرہ بھی سب طے پا جائے تو کیا آپ کام کر لیں گی۔
ایشا مالویہ کا اس سوال کے جواب میں پرجوش انداز میں کہنا ہے کہ میں ناں نہیں کروں گی، میں ڈرامے میں کام کرنا چاہوں گی مگر میری پہلی ترجیح بھارت میں رہ کر یہیں کام کرنا ہوگی۔
ایشا مالویہ کا مزید کہنا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ میں بھارت میں ہی رہتے ہوئے پاکستانی ڈرامے میں کام کر سکوں۔