پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے مرکزی سیکریٹری جنرل ملک حبیب نور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے ابھی تک حتمی مذاکرات یا کوئی فیصلہ طے نہیں پایا۔
’ سب تک نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ملک حبیب نور نے کہا کہ پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتوں سے مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز نے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
مرکزی سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ پارٹی نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی ذمے داری مجھے سونپی ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے معاہدے کے تحت پارٹی چیئرمین شپ اور بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے، مذاکرات میں طے پایا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین شپ کا عہدہ پی ٹی آئی کو ملے گا۔
ذرائع کے مطابق طے پایا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے شریک چیئرمین محمود خان بدستور عہدے پر کام جاری رکھیں گے، بانیٔ پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔