پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلوچستان کے سیکریٹری اطلاعات سردار سر بلند خان جوگیزئی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی نامزدگی سے متعلق اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
اپنے بیان میں سربلند جوگیزئی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی نامزدگی کا فیصلہ مرکزی قیادت چند دنوں میں کرے گی، سرفراز بگٹی پارٹی کا حصہ، رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔
سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی بلوچستان کا کہنا ہے کہ اب تک سرفراز بگٹی سمیت کسی بھی شخصیت کا نام فائنل نہیں ہوا، وزیر اعلیٰ بلوچستان جیالہ ہی ہوگا۔
سردار سربلند خان کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت کی جانب سے اگلےچند دنوں میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے نام کا اعلان کردیا جائے گا۔