امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوتوں کا اپنا برانڈ متعارف کرا دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنی ایک کمپنی کی جانب سے متعارف کروائے گئے ان جوتوں کو سابق امریکی صدر نے ’دی گریٹیسٹ اسنیکرز شو آن ارتھ‘ قرار دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ان جوتوں کی قیمت 399 ڈالر ہے اور یہ ویب سائٹ کے ذریعے فروخت کیے جا رہے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق فلاڈلفیا کے کنونشن سینٹر میں ڈونلڈ ٹرمپ نے سنہرے جوتوں کی جوڑی متعارف کرائی جن پر امریکی پرچم کی تفصیل بھی درج ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سول فراڈ کیس میں نیویارک کی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو 35 کروڑ 50 لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا سنائی تھی۔