امریکا کی ریاست منیسوٹا میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار اور ایک ریسکیو ادارے کا اہلکار ہلاک ہوگیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک گھر میں مسلح ملزم کی موجودگی کی فون کال موصول ہونے پر پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تھے جس کے بعد گھر کے اندر سے ان پر فائرنگ کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق گھر کے اندر 7 بچے موجود تھے جنہیں نقصان نہ پہنچانے کے لیے ملزم سے مذاکرات بھی کیے گئے تھے، واقعہ گھریلو جھگڑا معلوم ہوتا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم بھی مارا گیا تاہم اس کے بارے میں ابتدائی طور پر معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں اور اس واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔