اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی تینوں نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کردیے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے این اے 46 سے انجم عقیل، این اے 47 سے طارق فضل چوہدری اور این اے 48 سے راجہ خرم نواز کی کامیابی کے نوٹی فکیشن معطل کردیے ہیں۔
ن لیگ کے امیدواروں کی کامیابی کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ علی بخاری اور عامر مغل نے چیلنج کیا تھا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد شعیب شاہین نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 کا نتیجہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔