بالی ووڈ کے معروف اداکار ورون دھون اور ڈیزائنر نتاشا دلال کے ہاں جلد ہی پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
ورون دھون نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری دی ہے۔
اُنہوں نے اہلیہ نتاشا دلال کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے گھر جلد ہی ایک ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
ورون دھون نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا کہ ہمیں آپ سب کے پیار اور نیک خواہشات کی ضرورت ہے۔
یہ خوشخبری سنتے ہی اداکار کو ان کے مداحوں، ساتھی اداکاروں اور دیگر معروف شخصیات کی جانب سے مبارکبادیں موصول ہونے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ ورون دھون نے 2021ء میں اپنی بچپن کی دوست اور ڈیزائنر نتاشا دلال سے شادی کی تھی۔