یوکرین نے روسی لڑاکا طیاروں پر حملہ کیا ہے، اس حوالے سے یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے 3 روز میں روس کے 6 لڑاکا طیارے تباہ کر دیے۔
یوکرینی آرمی چیف نے کہا کہ یوکرینی فوج نے آج 2 اور روسی لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں۔ روس کے ایس یو 34 اور ایس یو 35 لڑاکا طیاروں کو تباہ کیا۔
یوکرینی آرمی چیف نے مزید کہا کہ روسی لڑاکا طیاروں کو تباہ کن گائیڈڈ فضائی بموں سے تباہ کیا۔
ادھر کیف سے خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ یوکرین نے ہفتے کو روس کے 3 لڑاکا طیارے تباہ کرنے کا بتایا تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی فوج نے یہ نہیں بتایا کہ روسی طیاروں کو کونسے علاقے میں تباہ کیا گیا۔