پاکستانی سینئر اداکارہ عفت عمر کی یک بعد دیگر ڈانس کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا صارفین کی بڑی تعداد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔
اداکاری سے دور لیکن سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی سینئر اداکارہ عفت عمر ان دنوں اپنی خاندانی شادی کی تقریبات میں مصروف ہیں اور وقتاً فوقتاً شادی کے سلسلے میں ہونے والی مختلف تقریبات سے تصاویر و ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں۔
حال ہی میں 52 سالہ اداکارہ نے یک بعد دیگر مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔
حالیہ ویڈیو میں عفت عمر کو شادی کے سلسلے میں گھر کے اندر ہونے والی ایک مختصر تقریب میں مشہور بھارتی گانے ڈفلی والے ڈفلی بجا پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ سفید سادہ لباس میں ملبوس اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں کی موجودگی میں تقریب میں رقص کرکے لطف اندوز ہو رہی ہے۔
عفت عمر کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو سدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اپنے گھر کی تقریبات کو گھر تک ہی محدود رکھیں انہیں سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔
اس سے قبل بھی اداکارہ نے اسی شادی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی ایک اور تقریب سے بھی ڈانس ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔
مذکورہ تقریب میں اداکارہ کو گلابی بھاری جوڑے میں پنجابی گانوں پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ سوشل صارفین نے انہیں اس وقت بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ بعض نے انہیں ان کی عمر کے طعنے بھی دیئے۔