رہنماء پاکستان تحریکِ انصاف علی محمد خان نے ’ایکس‘ (ٹوئٹر) کی بندش کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
علی محمد خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کی بندش کا آج چوتھا دن ہے، بطور وکیل حکومت کے آمرانہ فعل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کروں گا۔
علی محمد خان نے کہا ہے کہ اظہار رائے کی آزادی بنیادی انسانی حق ہے، انٹرنیٹ یا سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بند کرنا مسائل کا حل نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا مینڈیٹ عوام کو واپس کرنا پڑے گا، عوام تو سچ بولیں گے سچ کو سامنے آنے دو۔