گھریلو تشدد کا شکار بننے والی کمسن رضوانہ ایک بار پھر جسم میں انفیکشن ہونے پر جنرل اسپتال میں زیر علاج ہے۔
جنرل اسپتال کے ایم ایس ندرت سہیل کے مطابق رضوانہ کے جسم کے مختلف حصوں میں انفیکشن ہوا ہے، انفیکشن سے رضوانہ کی کمر جھکی ہوئی ہے، رضوانہ کو چلنے میں مشکل ہو رہی ہے۔
ایم ایس پروفیسر ندرت سہیل کا بتانا ہے کہ انفیکشن ختم ہوتے ہی رضوانہ کے بازو کا آپریشن کیا جائے گا، جمعے تک رضوانہ کی سرجری کا ارادہ ہے، ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا ہے کہ رضوانہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم رہی، رضوانہ کو کمر اور ٹانگوں میں درد رہتا تھا، رضوانہ کو اچھی خوراک اور بیڈ کی سہولت دی ہے۔
چائلڈ پروٹیکشن کی چیئرپرسن کا مزید کہنا ہے کہ بیورو میں رہنے کے دوران رضوانہ کئی بار چیک اپ کے لیے اسپتال گئی۔