بالی ووڈ اداکارہ کیارہ ایڈوانی نے فلم ڈان تھری کا حصہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اداکارہ اپنے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک مختصر کلپ اور ایک تحریری نوٹ شیئر کی۔
یاد رہے کہ 2021 کی فلم شیر شاہ میں بہترین کردار ادا کرنے والی کیارہ ایڈوانی ہدایتکار و پروڈیوسر فرحان اختر کی فلم ڈان تھری میں بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گی۔
اس حوالے سے 31 سالہ کیارہ ایڈوانی کا کہنا ہے کہ وہ آئیکونک ڈان فرنچائز اور اس ناقابل یقین ٹیم کا حصہ ہونے پر کافی پرجوش ہیں اور چاہتی ہیں کہ انہیں پیار اور مکمل سپورٹ ملے کیونکہ ہم اس دلچسپ اور پرجوش سفر میں اکٹھے ہیں۔
کیارہ ایڈوانی کی ایکس پر اس کلپ کے پوسٹ ہونے پر فرحان اختر نے لکھا، ڈان یونیورس میں کیارہ ایڈوانی کو ویلکم کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ فلم آئندہ اگست میں ریلیز ہوگی اور اس فلم میں ڈان کا کردار رنویر سنگھ ادا کریں گے۔