نامور امریکی پہلوان جان سینا شاہ رخ خان کے بڑے مداح نکلے۔
بالی ووڈ بادشاہ کا گانا گانے کے بعد اب 13 مرتبہ کے ڈبلیو ڈبلیو ای چیپمپئن جان سینا نے انکے سب سے مشہور انداز کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
جان سینا نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بازو پھیلائے شاہ رخ کی تصویر شیئر کی۔
امریکی پہلوان کی اس تصویر کو نہ صرف شاہ اور جان سینا کے مداحوں بلکہ بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی پسند کیا جس میں اداکار ورون دھون شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ورون دھون اس بات کا بھی انکشاف کر چکے ہیں کہ وہ پہلوان بننا چاہتے تھے۔