17 فروری سے بند سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروسز تاحال بحال نہ ہو سکیں۔
پاکستان میں ایکس کی بندش چوتھے روز میں داخل ہوگئی، ایکس کی سروس 17 فروری کی رات سے ملک بھر میں ڈاؤن ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے اور ایکس کے بیشتر صارفین وی پی این کے ذریعے سوشل میڈیا ایپ استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔
چار روز کے دوران ایکس کی سروسز دو بار کچھ دیر کےلیے بحال بھی کی گئی تھیں، تاہم سروسز چند منٹ بحالی کے بعد دوبارہ ڈاؤن ہوگئیں۔