بھارتی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے نے کہا ہے کہ انکی موت کی خبر سے کئی لوگوں نے مالی طور پر فائدہ اٹھایا۔
اپنی تازہ پوسٹ میں پونم پانڈے نے لکھا کہ میں خوش ہوں کہ میری پوسٹ کئی لوگوں تک پہنچی اور انہیں سروائیکل کینسر سے متعلق آگاہ کیا۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ مجھے سب سے زیادہ اس بات نے تکلیف دی کہ اس خبر سے کئی لوگوں نے مالی طور پر فائدہ بھی اٹھایا۔
اپنے اوپنر ہونے والی تنقید کے بارے میں بات کرتے ہوئے پونم کا کہنا تھا کہ میں آگاہی مہم کے ساتھ ہمیشہ کھڑی رہوں گی اور ہمیشہ اسکی حمایت کرتی رہوں گی۔
خیال رہے کہ پونم پانڈے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے انکی موت کی خبر سامنے آئی تھی جسے بھارتی میڈیا نے بھی سچ سمجھتے ہوئے رپورٹ کیا تھا۔
انکی پوسٹ سے بھارت میں کئی لوگ پریشان دکھائی دیے تھے کیونکہ اداکارہ کو تین دن پہلے گووا میں ایک تقریب میں دیکھا گیا تھا۔
تاہم ماڈل پونم پانڈے نے ایک دن بعد خود ہی اپنی موت کی تردید کردی تھی اور اسے محض ایک مہم قرار دیا۔
پونم پانڈے نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں زندہ ہوں، میں سروائیکل کینسر کی وجہ سے نہیں مری۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ دوسرے کینسر کی طرح اس کینسر کا بھی علاج ہے، جس کے لیے ٹیسٹ اور اس کی ویکسین کروانا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ پونم پانڈے کو اپنی ہی موت کی جھوٹی خبر پھیلانے پر شدید تنقید کا بھی سامنا ہے۔