امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 8 فروری کی رات پولنگ اسٹیشنوں پر نہیں قوم کے مستقبل پر ڈاکا ڈالا گیا۔
ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی "عبرت ناک جیت ” ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
لاہور سے جاری اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ سلیکٹڈ، امپورٹڈ سے ڈیفیکٹڈ وزیراعظم کی تشکیل کا سفر جاری ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ جہاں عوام کے ووٹ کی قدر نہ ہو وہ ملک دنیا میں تماشا بن جاتے ہیں۔ 2024 کے انتخابات میں جیتنے والے ہارنے والوں سے زیادہ پریشان ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ووٹ چوری کر کے نوجوانوں کو مزید مایوس کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سویلین بالادستی قائم کرنا ہوگی، عوام کے فیصلوں کا احترام کیا جائے۔