گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سینئر رہنما صفدر عباسی نے کہا ہے کہ جامشورو دھرنے نے دنیا کو جگادیا، یہ طے ہے کہ سندھ اُٹھ چکا ہے۔
نوشہرو فیروز میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف قومی شاہراہ پر احتجاجی دھرنے سے خطاب میں صفدر عباسی نے کہا کہ اسمبلی میں نہیں تو سڑکوں پر ان سے حساب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیر پگارا نے جو کہا ہے وہ تمام لوگ سمجھتے ہیں، اُن کی قیادت میں یہ جنگ جاری رہے گی۔
جی ڈی اے رہنما نے مزید کہا کہ شرم کی بات ہے کیئر ٹیکر نے 6 ماہ زرداری کی خدمت کی۔