پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے بلوچستان میں ن لیگ کے ساتھ مل کر حکومت سازی کا دعویٰ کردیا۔
سب تک نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں ن لیگی سینیٹر مصدق ملک، پی ٹی آئی کے شعیب شاہین اور پی پی کے ندیم افضل چن نے شرکت کی۔
پی پی رہنما نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت پیپلز پارٹی بنائے گی اور مسلم لیگ ن اُن کی اتحادی ہوگی۔
ندیم افضل چن نے کہا کہ ابھی وزیراعلیٰ بلوچستان کا فیصلہ نہیں ہوا کہ کون وزیراعلیٰ بلوچستان ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی مرکز میں حکومت میں شامل نہیں ہوگی تاکہ مسلم لیگ ن کو فری ہینڈ ملے۔
پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی صدر پاکستان کا عہدہ مسلم لیگ (ن) کی ڈیمانڈ پر لے رہی ہے، پی ڈی ایم کا تجربہ اچھا نہیں رہا، الیکشن میں ہمارا بیانیہ ن لیگ کے خلاف تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے ساتھ کئی معاملات پر نظریاتی اختلافات بھی ہیں، پیپلز پارٹی کا فیصلہ ہے کہ وہ وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بنے گی۔
ندیم افضل چن نے کہا کہ ن لیگ والےکہتے رہے ہیں کہ اتحادی بلیک میل کرتے ہیں اب ان کوفری ہینڈ ہےاپنی کابینہ بنائیں۔
دوران گفتگو مصدق ملک نے ندیم افضل چن کے دعوے کی تصدیق کی اور کہا کہ پی پی رہنما درست کہہ رہے ہیں۔