امریکا میں ایک پولیس اہلکار اپنا کیریئر شروع کرتے ہی قتل کردیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکار رابرٹ لیونارڈ کے لاپتہ ہونے سے پہلے اس کا پولیس اسٹیشن کو دیا آخری پیغام سامنے آیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق 35 سالہ امریکی پولیس اہلکار 14 فروری کی رات ایک پُل پر لڑنے والے مرد اور عورت کی شکایت موصول ہونے پر وہاں پہنچا تھا جس کے بعد وہ خاتون کو حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن جارہا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکار نے اس گرفتاری کے فوراً بعد اپنی اہلیہ کو اپنے کیریئر کی پہلی گرفتاری کا میسج کیا تھا جبکہ ساتھ ہی پولیس اسٹیشن کو بھی پیغام بھیجا تھا۔
رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکار سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد اس کی تلاش شروع کی گئی جس کے لیے پولیس نے گاڑی کے ٹریکر سے مدد لی جس کے بعد 15 فروری کو ریاست ٹینیسی میں دریا سے پولیس اہلکار کی لاش نکالی گئی جبکہ حراست میں لی گئی خاتون کی لاش گاڑی کے اندر سے برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور کی جانب والی سیٹ کا شیشہ ٹوٹا ہوا تھا، امکان ہے کہ پولیس اہلکار ڈرائیونگ کے دوران پولیس اسٹیشن کو اطلاع دے رہا تھا اور وہ موبائل فون پر میسج بھی لکھ رہا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق رابرٹ لیونارڈ نے گزشتہ سال دسمبر میں پولیس فورس میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ حال ہی میں اپنی بیوی اور 5 بچوں کے ساتھ ریاست ٹینیسی منتقل ہوا تھا۔