بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کے نام سے پیسے بٹورنے والا جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سامنے آگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انسٹاگرام پر اداکارہ کے نام سے جعلی اکاؤنٹ سامنے آیا ہے جس کے ذریعے نوکری دلانے کا بہانا بنا کر لوگوں سے پیسے دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
ممبئی پولیس کے مطابق ودیا بالن نے اس نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔
بھارتی میڈیا کےمطابق ودیا بالن کے سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں فالوورز ہیں اور اسی وجہ سے وہ تشویش میں مبتلا ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے اس جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں۔