پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری موجودہ دور کے پاکستانی ڈراموں کے ناموں سے ناخوش ہیں۔
بشریٰ انصاری کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں اُنہیں ڈراموں کے ناموں پر تنقید کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اُنہوں نے ویڈیو کلپ کے آغاز میں ماضی کے مشہور پاکستانی ڈراموں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ پہلے جب ڈراموں کا اچھا دور تھا تو ڈراموں کے ناموں کی بہت اہمیت ہوتی تھی، بہت سوچ سمجھ کر اور ڈرامے کی کہانی کے لحاظ سے نام رکھے جاتے تھے جن کا بہت اثر ہوتا تھا۔
اداکارہ نے موجودہ دور کے ڈراموں کے ناموں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج کل جو ہمارے ڈرامے ریلیز ہو رہے ان کے نام بہت ہی عجیب ہوتے ہیں جیسے کہ کلموہی، بدنصیب اس طرح کے نام ہوتے ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ڈراموں کے ناموں کا ڈرامے کی کہانی سے کوئی تعلق بھی محسوس نہیں ہو رہا ہوتا۔