ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صحافی کو دھمکی دینے کے کیس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ کر دیے۔
پی ٹی آئی کے سینیٹرفیصل جاوید اپنے خلاف صحافی کو دھمکی دینے کے کیس میں اسلام آباد کے سول جج قدرت اللّٰہ کی عدالت میں پیش ہو گئے۔
فیصل جاوید اپنے وکیل سردار مصروف کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت کے سامنے سرینڈر کرنے پر فیصل جاوید کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ کر دیے گئے۔
عدالت نے کیس کا ریکارڈ طلب کر لیا اور سماعت 13 مارچ تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ عدالت نے فیصل جاوید کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر رکھے تھے۔
فیصل جاوید کے خلاف 2022ء میں تھانہ بنی گالا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔