مسلم لیگ ن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کے نام پر اتفاق کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے ظہیر چنہڑ کے نام پر غور کر رہی ہے۔
علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نومنتخب ممبران پنجاب اسمبلی شریک ہوئے۔
مریم نواز کی جانب سے امیدواروں کے لیے ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔