شاعر، مصنف اور ماہر تعلیم سائیں داد ساند 65 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
سائیں داد ساند کے بیٹے شنید کا کہنا ہے کہ والد کی نماز جنازہ شام 5 بجے گاؤں متارو ساند میں ادا کی جائے گی، وہ جگر کے عارضے کے باعث 2 ہفتوں سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
انہوں نے کہا کہ والد نے سندھی زبان میں 5 سے زائد کتب لکھیں، مٹھی اور ڈیپلو ڈگری گورنمنٹ کالج کے پرنسپل بھی رہے۔