پاکستان تحریکِ انصاف نے آئندہ 2 ہفتوں میں انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں، پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن جلد انٹرا پارٹی الیکشن کا شیڈول جاری کرے گا۔
ذرائع کے مطابق چاروں صوبوں، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں انٹرا پارٹی الیکشن منعقد ہوں گے، بانیٔ پی ٹی آئی کی منظوری کے بعد باضابطہ انٹرا پارٹی الیکشنز کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔
پینل وائز امیدوار انٹرا پارٹی الیکشنز میں حصہ لیں گے، عام انتخابات کی وجہ سے بانیٔ پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن روکے تھے، فروری کے آخر یا مارچ کے آغاز میں انٹرا پارٹی انتخابا ت کی پولنگ کرائی جائے گی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 2 بار پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دیے تھے۔
انٹرا پارٹی الیکشن منظور ہونے کے بعد تحریکِ انصاف بطور جماعت ضمنی الیکشن میں حصہ لے سکے گی۔