امریکا کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے پر او آئی سی نے مذمت کی ہے۔
اسلامی کانفرنس کی تنظیم (او آئی سی) نے کہا کہ امریکا کا غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔
عالمی برادری خصوصاً سلامتی کونسل اپنی ذمہ داریاں نبھائے اور غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی رُکوائے۔