شام کےدارالحکومت دمشق میں رہائشی عمارت پر اسرائیل کے میزائل حملے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
دمشق سے شامی میڈیا کے مطابق میزائل حملے میں دس منزلہ عمارت کی چوتھی منزل کو نقصان پہنچا۔
جبکہ میزائل حملے میں قریبی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، اور قریبی کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
شامی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیل نے آج ضلع کفر سوسہ کو متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔