کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر ابرار احمد نے کہا ہے کہ سرفراز احمد آج بھی ہمارے دلوں میں کپتان ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسٹری اسپنر کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ کے اعتماد سے اچھی پرفارمنس دینے میں کامیاب ہوا۔
انکا کہنا تھا کہ ری ہیب سے ریکوری کے فوری بعد پی ایس ایل کھیل رہا ہوں۔ مجھ پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہوتا۔
گلیڈی ایٹرز کے مسٹری اسپنر نے کہا کہ سرفراز احمد بہت اچھے کپتان رہے ہیں، مینجمنٹ تبدیلی کر کے کچھ نیا چاہتی تھی۔ سرفراز احمد آج بھی ہمارے دلوں میں کپتان ہیں۔
ابرار احمد نے کہا کہ لاہور قلندرز کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے سے اعتماد ملا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کا مورال بہت بلند ہے۔