نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ چار جماعتی اتحاد کو قوم کی بقا، ترقی اور خوشحالی سے کوئی سروکار نہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ اتحاد صرف ہاری ہوئی سیٹوں کی خاطر بنایا گیا ہے۔
جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ کسی کو دھاندلی یا کوئی اور شکایات ہیں تو قانونی راستہ موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے قوم پرستی اور نسل پرستی کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔