پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہارون شاہد نے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) میں فیصلے کا جائزہ لینے کا نظام یعنی ڈیسیژن ریویو سسٹم (ڈی آر ایس) ٹیکنالوجی پر دلچسپ تبصرہ پیش کر دیا۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل 9 میں گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے شکست کی ذمہ داری ڈی آر ایس ٹیکنالوجی پر ڈال دی تھی۔
تاہم اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ہارون شاہد نے ڈی آر ایس کی ایمانداری کا موازنہ ای سی پی سے کر دیا۔
انہوں نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ پاکستان سُپر لیگ میں ڈی آر ایس کی ایمانداری بالکل ای سی پی کی طرح ہے‘۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ڈی آر ایس ٹیکنالوجی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ٹیکنالوجی کی خرابی کی وجہ سے ہارے ہیں، اتنے بڑے ٹورنامنٹ میں ایسی غلطیاں نہیں ہونی چاہیے‘۔
شاداب خان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے اور بیشتر صارفین شاداب خان کی بات سے اتفاق کر رہے ہیں اور کھیل کی انتظامیہ سے اس حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔