پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی کارکردگی تمام صوبوں اور وفاق سے بہتر ہوگی۔
سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اویس شاہ اسپیکر اور نوید انتھونی ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار ہوں گے، مراد علی شاہ وزیر اعلیٰ سندھ کے امیدوار ہوں گے، آغا سراج درانی نے اسپیکر کی ذمہ داریاں بہت اچھی سنبھالی ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ 2022 کے سیلاب سے 50 فیصد تعلیمی ادارے تباہ ہوئے تھے انہیں دوبارہ بنائیں گے، کرپشن روکنے کیلئے بہت سختی کرنا ہوگی۔