پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 9ویں میچ میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی مدمقابل ہیں، محمد رضوان کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست جبکہ بابراعظم الیون آخری نمبر پر ہے۔
ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ موجودہ ایونٹ میں ان کا تیسرا میچ ہے، ٹیم کو ابتدائی 2 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
دوسری طرف ملتان سلطانز کا ایونٹ میں یہ چوتھا میچ ہے، اس نے تینوں میچز میں فتح اپنے نام کی ہے، پی ایس ایل میں اپنے آخری 11 میچز میں رضوان الیون کو صرف ایک میچ میں شکست ہوئی ہے۔
ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو آخری 5 میچز میں لگاتار شکست سے دوچار کیا ہے، پی ایس ایل 2024ء میں رضوان الیون نے کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کو شکست دی ہے۔
ملتان سلطانز کی طرف سے آج کے میچ میں محمد رضوان، ڈیوڈ ملان، ریز ہینڈرکس، یاسر خان، افتخار احمد، خوش دل شاہ، ڈیوڈ ویلے، اُسامہ میر، عباس آفریدی، محمد علی اور شاہنواز دھانی کھیل رہے ہیں۔
پشاور زلمی کی طرف سے صائم ایوب، بابراعظم، محمد حارث، حسیب اللّٰہ خان، رومن پاول، آصف علی، پاول والٹر، لک ووڈ، عارف یعقوب، نوین الحق اور سلمان ارشاد میدان میں اتر رہے ہیں۔