خیبر پختونخوا کابینہ میں 15 وزراء کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ کیلئے مختلف نام زیر غور ہیں۔ کابینہ کیلئے شارٹ لسٹ ہونے والے ناموں کی حتمی منظوری بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف دیں گے۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے سب تک نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی کابینہ کیلئے بہترین، اہل، دیانتدار افراد لیے جائیں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق کابینہ میں ایک خاتون کو بھی شامل کیا جائے گا۔ کابینہ میں تمام ریجنز کو نمائندگی دی جائے گی۔
چترال سے منتخب ثریا بی بی کو کابینہ میں شامل کرنے کا امکان ہے۔ پشاور سے منتخب دونوں اراکین مینا خان اور قاسم شاہ کو کابینہ میں شامل کرنے کا امکان ہے۔
مردان سے ظاہر شاہ طورو، سوات سے فضل حکیم، بونیر سے ریاض خان، ملاکنڈ سے شکیل خان، نوشہرہ سے خلیق الرحمان، ایبٹ آباد سے مشتاق غنی، بٹگرام سے تاج محمد اور مانسہرہ سے بابر سلیم کی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔