پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما نیر بخاری کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) کو ملکی اندرونی معاملات میں مداخلت کی دعوت دینا غداری کے مترادف ہے۔
اپنے بیان میں نیر بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنا خطرناک سازش ہے، کوئی محب وطن اپنے ملک کے خلاف ایسی گھناؤنی حرکت نہیں کر سکتا۔
نیر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بانی پی ٹی آئی کے دور کے بجٹ کو پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ قرار دیا تھا، قوم جانتی ہے پی ٹی آئی دور میں کڑی شرائط پر ملکی معیشت کو گروی رکھا گیا تھا۔
پی پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ اتحادی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کی معاشی تباہی کیلئے بچھائی سرنگوں کو صاف کیا تھا۔