جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے میوزک پروڈیوسر اور گیت نگار لی ہو یانگ المعروف شنساڈونگ ٹائیگر جمعہ کو سیول میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔
40 سالہ شنساڈونگ ٹائیگر کی موت کا اس وقت پتہ چلا جب انکے ایک جاننے والے نے انہیں فون کیا جب کوئی جواب نہ ملا تو وہ خود انکے گھر گئے جہاں انہوں نے شنساڈونگ ٹائیگر کو مردہ پایا جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔
کے پوپ پروڈیوسر کی کامیابیاں بہت سی ہیں لیکن یہ سب کچھ آسانی سے نہیں ہوا، انہوں نے اپنے میوزیکل کیریئر کا آغاز صرف 18 برس کی عمر میں کیا اور اپنی فنی کاوشوں کو آگے بڑھانے کے مقصد کے حصول کےلیے چھوٹی موٹی معمولی نوکریاں بھی کیں۔
یاد رہے کہ انہوں نے ساؤتھ کورین گرل گروپ TRI.BE کا آغاز 2021 میں ٹی آر انٹرٹینمنٹ اینڈ یونیورسل میوزک گروپ کے بینر تلے کیا تھا۔ ان کی موت کی خبر پر ٹی آر انٹرٹینمنٹ نے اپنے تمام پروگرامز منسوخ کر دیے ہیں۔