بالی ووڈ اداکارہ ایشا دیول نے شوہر بھرت تختانی سے علیحدگی کے بعد سوشل میڈیا پر حوصلہ افزاء پیغام شیئر کیا ہے۔
معروف بالی ووڈ اداکار دھرمیندر اور ’ڈریم گرل‘، اداکارہ ہیما مالنی کی بیٹی ایشا دیول اور ان کے شوہر بھرت تختانی 2012ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
اس جوڑی نے رواں ماہ کے آغاز میں ایک مشترکہ بیان کے ذریعے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔
علیحدگی سے متعلق بیان کے تقریباً دو ہفتے بعد، ایشا دیول نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر خوبصورت تصویر کے ساتھ ایک حوصلہ افزاء پیغام شیئر کیا ہے۔
اس پوسٹ کے کیپشن میں ایشا دیول کا لکھنا ہے کہ ’کتنا ہی اندھیرا کیوں نہ ہو سورج طلوع ہوگا۔‘
واضح رہے کہ اس جوڑی کی شادی 12 سال رہنے کے بعد طلاق پر ختم ہوئی ہے، ان کی دو بیٹیاں ہیں۔
ایشا کی اس پوسٹ پر اُنہیں قریبی حلقۂ احباب، دوستوں اور فالوورز کی جانب سے حوصلہ دینے سمیت اُن کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔