اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والوں کو عوام نے مسترد کیا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ احتجاج کرنے کے بجائے الیکشن ٹربیونل میں جائیں، سندھ اسمبلی کی حفاظت کے لیے اقدامات مکمل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ممبران کو خوش آمدید کہتا ہوں، منتخب ممبران جمہوریت سے متعلق مزید سیکھ پاتے ہیں۔
آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے گزشتہ روز میری تعریف کی، کس کو کون سا عہدہ دینا ہے یہ پارٹی کا استحقاق ہوتا ہے۔