سندھ اسمبلی کے اجلاس میں آج پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار، جماعت اسلامی اور جی ڈی اے ارکان حلف لینے نہیں آئے۔
اپوزیشن کے مجموعی طور پر 13 ارکان سندھ اسمبلی میں حلف برداری کی تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔
آج سندھ اسمبلی کے 168 اراکین میں سے 145 نے حلف اٹھایا۔
سندھ میں اسمبلی کے 4 ممبران کے معاملات مختلف وجوہات کی بناء پر مؤخر ہیں۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے 163 ارکان اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
نادر مگسی کار ریلی میں شرکت کے باعث کراچی میں موجود نہیں ہیں جبکہ نثار کھوڑو اور جام مہتاب ڈہر سینیٹ کی نشست برقرار رکھیں گے۔
دادو سے پیپلز پارٹی کے منتخب امیدوار عزیز جونیجو کے انتقال پر ان کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے جبکہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم کا پی ایس 139 کا نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں ہوا ہے۔