نامزد وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم حلف اٹھائیں گے لوگ احتجاج کرتے رہیں۔
مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی پہنچ کر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے ہی بتا دیا تھا کتنی سیٹیں ملیں گی، سوچ سے بڑھ کر ہم نے نشستیں حاصل کیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مسائل بہت ہیں مل کر حل کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلاول ہاؤس میں پی پی سندھ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اور اسپیکر سید اویس شاہ ہوں گے جبکہ نوید انتھونی کو ڈپٹی اسپیکر نامزد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب جی ڈی اے، جماعت اسلامی اور جے یو آئی کی جانب سے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
نگراں وزیر داخلہ سندھ نے کہا تھا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث سندھ اسمبلی پر جلوس، احتجاجی مظاہروں پر پابندی ہے، کسی بھی قسم کی شرپسندی کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی، ریڈ زون میں پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔