نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صحافی نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے سے متعلق سوال کیا جس کا انہوں نے دلچسپ جواب دے دیا۔
پنجاب اسمبلی کے باہر نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔
اس دوران صحافی نے مریم نواز سے سوال پوچھ لیا کہ ’آپ پہلی خاتون وزیراعلیٰ بن رہی ہیں، کیسا لگ رہا ہے؟‘ اس پر انہوں نے جواب دیا ’ابھی نہیں بنی، وزیراعلیٰ بنوں گی تو پھر بتاؤں گی۔‘