مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اس میں کوئی ابہام نہیں کہ ملک احمد خان کو اکثریت کی حمایت حاصل ہے۔
پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ ریزرو سیٹوں والی تاریخ گزر گئی ہے، آپ یہ نہیں کرسکتے کہ ایسی جماعت میں شامل ہوجائیں جس کی ممبرشپ ہی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ مسلم لیگ ق کو جوائن کرتے تو آپ کو مخصوص نشستیں مل جاتی، آپ کو وہ جماعت جوائن کرنا لازم ہے جو پنجاب کی ممبر ہے۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ جو جماعت ہاؤس کے اندر ہے، اس کی ریزرو سیٹیں بڑھتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک احمد خان کو اکثریت کی حمایت حاصل ہے، اس میں کوئی ابہام نہیں۔