سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پنجاب میں انتقامی سیاست کی نئی تاریخ رقم ہونے جارہی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ہماری مخصوص نشستوں کے بغیر پنجاب اسمبلی کا جاری اجلاس غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے اراکین اسمبلی کو اسمبلیوں میں پہنچنے سے روکا جا رہا ہے، مخصوص نشستوں کے بغیر پنجاب اسمبلی کی کارروائی نہیں چلنے دیں گے۔
صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پنجاب میں انتقامی سیاست کی نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے۔