اداکار جیکی بھنگانی سے شادی کے بعد اداکارہ رکول پریت سنگھ نے شادی کی ان دیکھی تصاویر شیئر کردی۔
ایک روز قبل بھارتی شہر گوا میں رکول پریت سنگھ اور جیکی بھنگانی کی شادی ہوئی۔ شادی کی دو تقریبات منعقد کی گئیں جن میں ایک آنند کراج جبکہ دوسری سندھی اسٹائل کی تھی۔
دونوں کی شادی کی پہلے ہی کچھ تصاویر سامنے آگئی تھیں، تاہم اب خود رکول پریت سنگھ نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرکے اپنے ڈیزائنرز اور منتظمین کا شکریہ بھی ادا کیا۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں رکول نے پریوں کی سی شادی منعقد کرنے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ آپ نے ہماری شخصیات کو عروسی ملبوسات میں انتہائی خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا۔