پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان فیصل کریم کنڈی نے جمعیت علماء اسلام (ف) کی قیادت کو ہدف تنقید بنالیا۔
ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ الیکشن خیبر پختونخوا (کے پی) میں ہارے ہیں اور چیخیں سندھ میں سنائی دے رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بتائیں پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔
پی پی ترجمان نے مزید کہا کہ آپ کو اور آپ کےخاندان کو کے پی کے عوام نے ریجیکٹ کیا، اس پر احتجاج کیوں نہیں کیا۔