شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) انجمن تاجران کے رہنما میاںذیشان پرویز ، ملک پرویز اقبال ، شیخ عظیم جاوید،حاجی یعقوب بگا، احمدخورشید ،ملک اعجاز احمد، میاں تنویر احمد،حاجی میاں عبدالرشید ، میاں خالد عباس ، حاجی اکبر علی چوہان، رانا مہران فیاض ،حافظ سمیع الیاس نے کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ (ن) میاںنواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف کا بطور وزیراعلیٰ پنجاب فیصلہ صوبہ کے عوام کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ثابت ہو گا عوام نے اس فیصلہ کو احسن فیصلہ قراردیا ہے مریم نواز شریف کا ویژن اور مشن صوبہ کے عوام کی خدمت،مسائل ،مشکلات اور بحرانوں کا خاتمہ ،مہنگائی ،بیروزگاری ، لاقانونیت کو جڑ سے اکھاڑنا اور مسلم لیگ (ن) کو متحرک ،فعال اور منظم کرنا ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ’’نوائے وقت‘‘ سے گفتگو کے دوران کیا۔