پیپلز پارٹی کے اویس قادر شاہ سندھ اسمبلی کے نئے اسپیکر منتخب ہوگئے ۔تفصیلات کےمطابق اسپیکر آغا سراج درانی نے نئے اسپیکر کی کامیابی کا اعلان کیا ،اسپیکر کیلئے 147 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے 111 ووٹ لیکر اویس قادر شاہ اسپیکر منتخب ہوگئے ،ایم کیو ایم کی صوفیہ سعید شاہ کو 36 ووٹ ملے۔نو منتخب اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ نے حلف بھی اٹھا لیا،آغا سراج درانی نے اویس قادر شاہ سے حلف لیا،اویس قادر شاہ نے سندھی زبان میں عہدے کا حلف لیا۔واضح رہے کہ صوبائی اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل کرنے والی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے سپیکر کے لیے سید اویس شاہ جبکہ ڈپٹی سپیکر کے لیے نوید انتھونی کو نامزد کیا ہے۔ایم کیو ایم پاکستان نے بھی صوفیہ شاہ کو سپیکر جبکہ راشد خان کو ڈپٹی سپیکر کا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔اس سے قبل سندھ اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے نو ارکان نے حلف اٹھا یا،سندھ اسمبلی کے باہر ارکان اسمبلی نے نعرے بازی کی اور دھاندلی الیکشن نا منظور کے نعرے لگائے۔سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اسمبلی پہنچے ہیں،ہمارے ارکان نے بڑی محنت سے کامیابی حاصل کی ۔ہم نے کل اس لیے حلف نہیں اٹھایا جو بھی کل حل حلف اٹھا رہے تھے،وہ جھوٹ پر حلف اٹھا رہے تھے۔ان کا کہناتھا کہ آج اسمبلی میں ہمارے حلف کی آواز گونجی، جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے بھی رکنیت کا حلف اٹھا لیا،اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر کے امیدوارانتھونی نوید نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے مجھ پر اعتمادکیا،پہلی بار کوئی غیرمسلم سندھ اسمبلی کاڈپٹی اسپیکرکاعہدہ سنبھالنے جارہاہے، پیپلزپارٹی کا یہ اقدام غیرمسلم کمیونٹی کیلئے اعتمادکاباعث ہے،پیپلزپارٹی کی قیادت نے عام کارکن کو بڑٰ ذمہ داری دی ہے ۔